اہم خبریں

زمبابوے نے پاکستان کو کیا ہدف دیا، جا نئے

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      ) راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران برائن بینیٹ شاندار فارم میں نظر آئے اور 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ مارومانی نے 30 رنز کا اہم اضافہ کیا۔

برینڈن ٹیلر نے 14 اور ریال برل نے 8 رنز اسکور کیے، جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو قابلِ دفاع اسکور تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے باولرز نے متاثرکن کارکردگی دکھائی۔ محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں کیسا ردِعمل دکھاتی ہے، کیونکہ میچ کا اگلا مرحلہ خاصا سنسنی خیز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں :لکی مروت ، افسوسناک واقعہ ،جا نی نقصان ہو گیا

متعلقہ خبریں