اہم خبریں

پاکستان نےسیریز اپنے نام کر لی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ گرین شرٹس نے ہدف 49 ویں اوور میں باآسانی حاصل کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ جینتھ لیانگے 54، کمندو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، جبکہ ونندو ہاسارنگا 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامل مشرا نے 27، پاتھم نسانکا نے 24 اور کوسل مینڈس نے 20 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 78 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بابر اعظم ایک بار پھر ٹیم کے لیے بنیاد ثابت ہوئے، انہوں نے 119 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے۔ ان کے ساتھ محمد رضوان بھی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کی۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمنتھا چمیرا نے حاصل کیں۔ بابر اعظم کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آبادمیں داخل ہو نے والی گاڑیوں کیلئے ای ٹیگ اسٹیکر لازمی قرار،جا نئے کب اور کہاں سے ملیں گے

متعلقہ خبریں