اہم خبریں

ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرزکو انجری کا سامنا

سڈنی(اے بی این نیوز)ایشیز سیریز سے چند دن قبل ہی 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 9 دن بعد ایشیز سیریزکا آغاز ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرزکی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کےدروازے کُھل سکتے ہیں۔

27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان
واضح رہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کو سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں فاسٹ بولر کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی تھی کہ فاسٹ بولرز کا معائنہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار

متعلقہ خبریں