اہم خبریں

کر کٹ ،میچ آفیشلز کا اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور تمام میچوں کے لیے امپائرز اور آفیشلز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں

پہلے ون ڈے کے لیے الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائقت شرف الدولہ تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے

دوسرے ون ڈے میں سائقت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے اس میچ کے لیے الیگزینڈر وارف کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے

تیسرے میچ کے لیے سائقت شرف الدولہ بطور تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی بطور فورتھ امپائر ذمہ داریاں سنبھالیں گے سیریز کے دوران تمام میچ آفیشلز راولپنڈی میں موجود رہیں گے اور میچوں کی نگرانی آئی سی سی کے معیاری پروٹوکول کے مطابق کی جائے گی

مزید پڑھیں :بجلی سستی ہو گئی

متعلقہ خبریں