اہم خبریں

سہ ملکی سیریز ، راولپنڈی اور لاہور کے میچز کیلئے فوج اور رینجزز تعینات ہوں گی

لاہور،راولپنڈی(اے بی این نیوز)پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین 11 سے 27 نومبر تک ہونیوالی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں آرمی اور رینجرز کی 1،1 جبکہ راولپنڈی میں آرمی اور رینجرز کی تین، تین کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی سکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے، فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت کی جائے گی۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ، 5 میچز کیلئے پابندی

ٹیموں کے قیام اور ٹریول روٹس پر سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائے گا تمام متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات 8 نومبر سے 30 نومبر تک درکار ہوں گی، سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کو پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، بھائی کا دعویٰ

متعلقہ خبریں