اہم خبریں

آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بائولر کو 129 میٹر کا چھکا

نیو دہلی (اے بی این نیوز)آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کی بھارتی بولر کو 129 میٹر لمبے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا چھکا لگا کر ان کے ہوش اڑا دیے۔

آسٹریلیا کی اننگز کے 7 اوور میں ٹم ڈیوڈ نے اکشر پیٹل کو یہ چھکا رسید کیا تھا۔ ان کی جانب سے لگایا گیا یہ بلند و بالا چھکا گراؤنڈ کی چھت پر جا لگا، جس کو دیکھ کر وہاں بیٹھے شائقین و کمنٹیٹر دنگ رہ گئے۔


ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 8 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔واضح رہے کہ بھارت نے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں: ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا کو بڑا جھٹکا

متعلقہ خبریں