راولپنڈی (اے بی این نیوز)بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ پچاس رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40ویں نصف سنچری مکمل کی، ویرات کوہلی نے 39 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی، یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔
انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا دوبارہ حصہ بنایا گیا، بابراعظم نے واپسی کے فیصلے کو اپنی کارکردگی سے درست ثابت کیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار2 نومبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟















