اہم خبریں

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ جاری ہے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا

میچ کے آغاز میں قومی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا جنوبی افریقہ کے دونوں ابتدائی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک اور لوہان دری پریٹوریئس شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے سامنے ٹک نہ سکے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 34 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا کپتان ڈونوان فریرا نے تیز 29 رنز بنائے جبکہ کوربن بوش نے 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن پاکستانی بولرز نے پورے اننگز میں دباؤ برقرار رکھا

شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوجوان بولر سلمان مرزا نے بھی ایک وکٹ حاصل کر کے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا

مزید پڑھیں :اسلام آباد بار کونسل انتخابات ، انڈیپینڈنٹ گروپ نے میدان مار لیا

متعلقہ خبریں