اہم خبریں

پاکستان کا شاندار آغاز، جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کا زبردست آغاز کیا ہے۔ قومی بولرز نے ابتدائی اوورز میں ہی دو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو صفر پر پویلین ھیج کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میںپاکستان کے کپتان سلمان علی آغانے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کے فیصلے کو بولرز نے درست ثابت کرتے ہوئے آغاز میں ہی شاندار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں نسیم شاہ اور ابرار احمد کو ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عثمان طارق آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے بھی اپنی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں تاکہ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں۔

مزید پڑھیں :کیا آپ کا چالان ہو گیا،اب آپ اسے معاف بھی کرا سکتے ہیں،جا نئے طریقہ کار

متعلقہ خبریں