اہم خبریں

فیصلہ کن میچ ،تیسرا ٹی 20،پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز    ) تیسرا ٹی 20،پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیالاہور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ سیریز کے نتیجے کا تعین کرے گا کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔قومی ٹیم نے تیسرے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، کپتان سلمان آغا، وکٹ کیپر عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بابر اعظم نے حال ہی میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ ایک بار پھر ان سے زبردست اننگز کی توقع کر رہے ہیں۔میچ کے آغاز پر اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان پر انحصار کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کریں،
جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم اور کپتان سلمان آغا ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔بولنگ کے شعبے میں فہیم اشرف، نسیم شاہ اور نوجوان سلمان مرزا پر امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کی سرجری؟ طبیعت خراب، چکنائی والا کھانا منع

متعلقہ خبریں