اہم خبریں

17 سالہ نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا،جا نئے کون

میلبرن ایسٹ (  اے بی این نیوز      ) آسٹریلیا کے 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ میلبرن ایسٹ میں پیش آیا جب تھروئنگ ڈیوائس سے پھینکی گئی گیند ان کی گردن پر لگی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے مطابق بین آسٹن اس وقت ہیلمٹ تو پہنے ہوئے تھے مگر ان کے ہیلمٹ میں سٹم گارڈ موجود نہیں تھا — وہی حفاظتی حصہ جو گردن کے نچلے حصے کو بچاتا ہے۔ گیند لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر ایمبولینس وکٹوریہ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ 2014 میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آنے والے سانحے سے ملتا جلتا ہے، جس میں وہ بھی گردن پر گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا اور مقامی کلبوں نے بین آسٹن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملک بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  :حسان نیازی کے بعد عمران خان کی ایک اور عزیز کی گرفتاری کی تیاری،پولیس متحرک،جا نئے کون

متعلقہ خبریں