اہم خبریں

پہلا ٹی 20،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (اے بی این نیوز   ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کے کپتان سلیمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے،ریزا ہینڈرکس 40 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز،جارج لنڈے 36 رنز ،ٹونی ڈی زورزی 33 رنز،قوئنٹن ڈی کوک 23 رنز،ڈونوان فریرا 10رنز،ڈیوالڈ بریوس 09 رنز،کاربن بوش 07 رنز،لزاڈ ولیم 03 رنز اور میتھیو بریزکے 01 رن بنا کر آوٹ ہوئے،ناندرے برگر صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نوازنے تین ،صائم ایوب نے دو،شاہین شاہ آفریدی اورابرار احمد نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 18.1اوورز میں 139رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 55 رنز سے میچ ہار گئی،صائم ایوب 37 رنز،محمد نواز 36 رنز،صاحبزادہ فرحان 24 رنز،عثمان خان 12 رنز،نسیم شاہ 09 رنز،شاہین شاہ آفریدی 04 رنز،حسن نواز 03 رنز،سلیمان علی آغا 02 رنز،فہیم اشرف 01 رنز اوربابر اعظم صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ابرار احمد صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے 14 رنز کے عوض 4 وکٹ،جارج لنڈے نے تین،لزاد ولیم نے دو اورلنگی نجدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے باؤلر کاربن بوش کو 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں  : آزاد کشمیر میں سیاسی کھیل سے پی ٹی آئی کا دور رہنے کا اعلان

متعلقہ خبریں