اہم خبریں

کرکٹ بخار عروج پر،شائقین دلچسپ اور سنسنی مقابلے کے متقاضی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ کپتان سلیمان علی آغا نے کہا کہ کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار ہیں اور وہ جلد وکٹیں حاصل کر کے حریف کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلیمان علی آغا کپتان کی حیثیت سے میدان میں اترے ہیں جبکہ ان کے ساتھ صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان اور حسن نواز بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ آل راؤنڈرز محمد نواز اور فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بولنگ اٹیک کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ہاتھوں میں دی گئی ہے جبکہ اسپن کا شعبہ ابرار احمد سنبھال رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی قیادت ڈونوان فریرا کر رہے ہیں۔ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس شامل ہیں جبکہ نوجوان ٹیلنٹ ڈیوالڈ بریوس بھی پاور ہٹنگ کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دے رہے ہیں۔ میتھیو بریزکے، ٹونی ڈی زورزی اور جارج لنڈے بھی مہمان ٹیم کی مضبوط لائن اپ میں شامل ہیں۔ پیس اور کنٹرول کے لیے لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اس مقابلے کے لیے ایک متوازن کمبی نیشن میدان میں اتارا ہے جس میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم بیٹنگ لائن اپ کی جان بنے ہوئے ہیں۔ حسن نواز اور عثمان خان پاور ہٹنگ کی امید کے ساتھ شامل کیے گئے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فہیم اشرف دونوں شعبوں میں اہم کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ گیند بازی کے محاذ پر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور اسپنر ابرار احمد حریف کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے اُتر رہے ہیں۔

جنوبی افریقا بھی کسی طور کمزور نہیں، تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کا بہترین امتزاج میدان میں ہے۔ ڈونوون فریرا کے ساتھ کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس اور ڈیوالڈ بریوس جیسے پاور ہٹر موجود ہیں۔ لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی بولنگ اٹیک کی جان ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے دوران اسی گراؤنڈ پر پہلی اننگز میں 210 رنز کا اوسط اسکور رہا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بیٹرز کے لیے یہ وکٹ زبردست رہنے والی ہے اور بولرز کو غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ملے گی۔

اس میچ کی خاص بات چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی ہے اور دونوں ٹیمیں گلابی ربن لگا کر اس مہم میں شریک ہیں۔ اسٹمپس بھی گلابی رنگ سے مزین کی گئی ہیں جبکہ براہ راست نشریات کے دوران آگاہی پیغامات بھی شیئر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں  :ن لیگ کا پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار

متعلقہ خبریں