اہم خبریں

ملتان سلطانزکا پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا

لاہور( اے بی این نیوز       ) ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر لیگ کے مستقبل اور گورننس سسٹم سے متعلق اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ ٹیم کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کو مزید مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے اپنے تحفظات اور اصلاحاتی نکات سامنے رکھے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ پی ایس ایل فرنچائزز نے ہمیشہ لیگ کے ساتھ بھرپور وابستگی ثابت کی ہے،

اس لیے فیصلہ سازی میں ان کی رائے کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔ علی ترین نے ایڈہاک فیصلوں، محدود انتظامی تجربے اور شفافیت سے متعلق خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرنچائزز کو پی ایس ایل کی کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں نمائندگی دی جائے تو لیگ نہ صرف تجارتی اعتبار سے ترقی کرے گی بلکہ اعتماد بھی بڑھے گا۔

ملتان سلطانز کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی سب سے بڑا کرکٹ برانڈ ہے اور دنیا بھر میں فین فالوونگ رکھتا ہے، ایسے میں گورننس کے تمام معاملات واضح اور شراکت داری پر مبنی ہونے چاہئیں۔ اس خط کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا پی سی بی فرنچائز کی تجاویز کو سنجیدگی سے لے گا اور آئندہ سیزن سے قبل کسی بڑے فیصلہ کن عمل کی طرف بڑھ پائے گا یا نہیں۔

مزید پڑھیں  :اسٹار بیٹر محمد رضوان کاسینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،سوالات اٹھا دیئے،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں