سڈنی (اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹرشریاس ایئر کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
وہ انجری اب سنجیدہ نوعیت کی ہو گئی ہے۔شریاس ایئر کو کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، ان کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سڈنی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے شریاس ایئر آئی سی یو میں داخل ہیں، اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کیلئے ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: تربت،ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ5 لیویز اہلکاروں سمیت 6 زخمی















