اہم خبریں

ورلڈ کپ کی تیاریاں، ہیڈ کوچ کی اہم پریس کانفرنس،کون سکواڈ حصہ ہے،سب بتا دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسننے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے بابراعظم شاندار انداز میں واپسی کریں گے اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مائیک حیسن نے بتایا کہ وہ مختلف کمبی نیشنز اور آپشنز پر غور کر رہے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ میں ایک متوازن اور بہترین ٹیم میدان میں اتر سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کئی شعبوں میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے
اور ٹیم اس سمت میں بھرپور کام کر رہی ہے۔محمد حارث کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر کو کافی مواقع دیے گئے، مگر وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ تاہم وہ ابھی جوان ہیں اور انہیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب عثمان خان کی اسپنرز کے خلاف بہتر بیٹنگ کی صلاحیت کے باعث انہیں سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔ایشیاء کپ فائنل کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے حیسن نے افسوس کا اظہار کیا اور اسے ایک بڑا موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

اسی بنیاد پر سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا گیا ہے، جبکہ نوجوان اسپنر عثمان طارق کو مستقبل کے لیے قیمتی ٹیلنٹ قرار دیا۔آئندہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹرائی سیریز کو حیسن نے ورلڈکپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فخر زمان فی الحال ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں مزید کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حیسن نے ان سے خود بھی گفتگو کی تاکہ انہیں واضح ٹارگٹ دیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں : لاکھوں صارفین کے اکائو نٹس خطرے میں،سروس بند ہو سکتی ہے؟

متعلقہ خبریں