لاہور(اے بی این نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگلے سال وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم جنوری اور پھر مارچ میں 2 مرحلوں میں وائٹ بال سیریز کےلئےپاکستان آئے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سیریز ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے مکمل وینیوز اور شیڈول کا اعلان کریگا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار26اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟















