کولمبو ( اے بی این نیوز )ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث گراؤنڈ گیلا رہا اور امپائرز نے طویل انتظار کے بعد میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔
اس میچ کی منسوخی کے باعث دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ٹیبل پر ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو اپنی پرفارمنس پر مزید محنت کرنا ہوگی، کیونکہ شائقین گرین شرٹس سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش نے مقابلے کا مزہ کرکرا کر دیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ثابت ہو سکتا تھا، خاص طور پر پاکستان ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار تھی۔ تاہم، خراب موسم نے کھیل کا منصوبہ بدل کر رکھ دیا اور کھلاڑیوں سمیت شائقین کو بھی مایوسی ہوئی۔
مزید پڑھیں :کرکٹ کی دنیا میں بڑی پیش رفت















