لاہور ( اے بی این نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو تقریباً ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ساتھ ساتھ سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی سیریز کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق بابر اعظم کو 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنی ون ڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عثمان خان اور آف اسپنر عثمان طارق کو بھی شامل کیا گیا ہے
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے بعد سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا جس کے بعد کوچ مائیک ہیسن نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں واپسی سے قبل اپنی فارم پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ان کی اچانک شمولیت نے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے بابر کی واپسی کے ساتھ وہ ایک بار پھر پاکستان کے آل فارمیٹ کھلاڑی بن گئے ہیں
دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں انہوں نے سی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی جبکہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے والے عثمان طارق کو بھی عمدہ بولنگ کے باعث ٹیم میں جگہ ملی ہےحسن علی کو کسی بھی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ حسین طلعت کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے
پاکستان کے نئے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں قیادت کریں گے جبکہ اس سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے اس کے بعد پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا جو 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی
پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کپتان، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کا پہلا احتجاج شروع، داہگل ناکے پر دھرنا دے دیا