ایڈیلیڈ ( اے بی این نیوز ) انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں ایڈیلیڈ کے میدان پر ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تیسری وکٹ حاصل کر لی جب انہوں نے اکسر پٹیل کو 44 رنز پر آؤٹ کیا اکسر اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے اور چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے زمپا نے اس سے قبل شریاس ایّر کو 61 اور کے ایل راہول کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی
اس وقت بھارت کی سات وکٹیں گر چکی ہیں اور نتیش کمار ریڈی اور ہرشیت رانا کریز پر موجود ہیں دونوں بلے باز ٹیم کو ایک بڑے ٹوٹل تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں بھارت کا ہدف 280 سے زائد رنز کا مجموعہ حاصل کرنا ہے تاکہ آسٹریلیا کو ایک مشکل تعاقب کا سامنا کرنا پڑے
میچ کے آغاز میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کارآمد ثابت ہوا کیونکہ ویرات کوہلی صفر اور شبمن گل صرف نو رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے ابتدائی جھٹکوں کے باوجود بھارتی ٹیم اب اننگز سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے اور ایڈیلیڈ کے شائقین دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
مزید پڑھیں :عمران خان کو وفاق کی بڑی پیشکش