راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ دوسر ے ٹیسٹ میچ کےتیسرےروزکے ا ختتام پرپاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94رنز بنا لیے ،بابر اعظم 49 رنز اور محمد رضوان16 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں،امام الحق 09 رنز،عبداللہ شفیق 06 رنز اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی جانب سے سمن ہارمر نے تین اور ربادا نے ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان کو جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ کے سکور پر 23 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 404 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس نے پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی ،ٹرسٹن سٹبز 76رنز،ربادا 71،ٹونی ڈی زورزی 55 ،ایڈن مارکرم 32 ، کیشو مہاراج 30 ،ریان ریکٹن 14،مارکو جینسن 12،ویریانے 10،سمن ہارمر دو رنز اور ڈیوڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ،متھو سامی 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آصف آفریدی نے 79 رنز کے عوض 6 وکٹ،نعمان علی نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 333 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں :آزاد کشمیر ،سیاسی سرگرمیوں میں تیزی،اہم ملاقاتیں،بڑی تبدیلی متوقع