اہم خبریں

نوجوان کرکٹرز کے لئے تعلیمی اسکالر شپ کا معاہدہ طے پاگیا

لاہور(اے بی این نیوز)کھیل کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھو، نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے تحت انڈر 15، انڈر 17 انڈر 19 کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

نوجوان کرکٹرزکےلئے تعلیمی وظائف کا معاہدہ 3 برس تک نافذ العمل رہے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔

نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی وظائف کا معاہدہ دورس نتائج کا حامل ہو گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اسکالرشپ کا دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی، معاہدے سے مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکےگا۔ یہ شراکت داری نوجوان کرکٹرزکے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

متعلقہ خبریں