لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی اسپنر نعمان علی کا شاندار کارنامہ، نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کر لیں۔ ان کی اس غیر معمولی کارکردگی نے انہیں پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرنے والا اسپنر بنا دیا ہے۔
نعمان علی اب وہ پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ بار ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز لیجنڈری اسپنر اقبال قاسم کے پاس تھا، جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
میچ کے دوران نعمان علی نے شاندار کنٹرول اور تجربے کا مظاہرہ کیا، جس سے جنوبی افریقی بلے بازوں کے لیے رنز بنانا مشکل ہو گیا۔ ان کی گھومتی ہوئی گیندوں نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ نعمان علی کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ پاکستان کے اسپن اٹیک کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ شائقینِ کرکٹ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں، جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں قومی بولنگ لائن کا اہم ستون قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں :فیض آباد ،کنٹینرز کا راج ،شہریوں کی زندگی مفلوج