اہم خبریں

پاکستان کاجنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا اسٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہوگا،ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے۔

ہمارے پاس 2اسپنرز ہیں جوطویل اوورز کراسکتے ہیں،جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ 2اہم پلیئرز نہیں کھیل رہے جن کی کمی محسوس ہوگی،ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں امام الحق،عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان ،سعود شکیل، سلمان آغا،شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

متعلقہ خبریں