اہم خبریں

پاکستان، جنوبی افریقہ سیریز، ٹیسٹ میچز میں داخلہ مفت،ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع

لاہور ( اے بی این نیوز      )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شائقین کے لیے خوشخبری، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین آج شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے جو pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہوں گی۔لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسپورٹس کے بڑے ایونٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بورڈ نے بتایا کہ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوگی۔فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کے لیے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 400 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ نے پی سی بی کے اس فیصلے کو سراہا ہے کہ ٹیسٹ میچز کے لیے داخلہ مفت رکھا گیا ہے، تاکہ کرکٹ کے مداح بڑی تعداد میں میدانوں کا رخ کریں اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا جوش و خروش ایک بار پھر عروج پر پہنچے۔

مزید پڑھیں : چار سالہ گوگی پنکی دور میں پاکستان نے بدترین حالات دیکھے،مریم نواز

متعلقہ خبریں