لندن(اے بی این نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔برنارڈ جولین ورلڈ کپ 1975 کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے رکن تھے۔
برنارڈ جولین نے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔بائیں ہاتھ سے فاسٹ بائولنگ کرنے والے ویسٹ اںڈیز کے آل رائونڈر نے 24 میچوں میں 866 رنز بنائے تھے جبکہ 50 وکٹیں بھی حاصل کیں ، اس کے علاوہ ون ڈے میچز میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کیں۔
باغی ٹیم کا حصہ بننے پر ویسٹ انڈیز میں برنارڈ جولین پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔ جس کے بعد ان کے کیریئر کا خاتمہ ہوا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کےعمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت آج ہوگی