اسلام آباد (اے بی این نیوز )قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں چار قومی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، اسپنر ساجد خان، آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حسن علی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو یہ موقع پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی فارم اور ردھم حاصل کر سکیں محمد رضوان اور ساجد خان پشاور کی نمائندگی کریں گے سلمان علی آغا سیالکوٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن علی لاہور وائٹس کے لیے میدان میں اتریں گے قائداعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ چھ اکتوبر سے نو اکتوبر تک کھیلا جائے گا جو لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے صرف دو دن قبل ختم ہوگا اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں شامل ہیں اور میچز ایبٹ آباد اسلام آباد پشاور اور راولپنڈی میں ہوں گے
مزید پڑھیں :20 نکاتی فارمولہ قبول؟