اہم خبریں

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ بھارت اورسری لنکا کے درمیان ہوگا

کولمبو(اے بی این نیوز)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کا آغاز آج ہوگا۔ افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ وہ اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔

کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم نے کولمبو میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ہے اور میں کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے خوش ہوں۔

پاکستانی ویمن ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا کے علاوہ منیبہ علی، سدرہ امین، عالیہ ریاض، شوال ذوالفقار، صدف شمس، نتالیہ پرویز، ایمان فاطمہ ، ڈیانا بیگ، رامین شمیم، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں۔انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں