دبئی ( اے بی این نیوز )بھارت ایشیا کپ جیت کربھی ہار گیا۔ ٹرافی اٹھانانصیب نہ ہوا۔ مودی سرکار کی ایماپرانڈین ٹیم کا صدر ایشن کرکٹ کونسل سے ٹرافی لینے سے انکار۔ محسن نقوی بھی ڈٹ گئے۔ سٹیج پر موجود رہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز دیئے۔ بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے سے آگاہ کیا ۔ بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔
بھارتی کرکٹر تلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈز وصول کئے۔ بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور چیمپئن بورڈ کے بغیر ہی تصاویر بنوائیں۔ کھلاڑی منہ لٹکائے ہوٹل واپس چلے گئے۔ مودی سرکارمعرکہ حق میں 6جنگی جہاز گرنے کازخم نہ بھول سکی۔ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کارویہ انتہائی مایوس کن رہا۔ کپتان سوریاکمار نے ہاتھ نہیں ملایا۔ سیاسی گفتگو پر جرمانہ بھی بھگتا۔
مزید پڑھیں :آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری