اہم خبریں

ایشیا کپ،کرکٹ شائقین کیلئے ہدایت نا مہ جاری،جا نئے

دبئی ( اے بی این نیوز       )ایشیا کپ فائنل کے موقع پر دبئی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ پُرامن اور محفوظ ماحول میں تاریخی پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ حکام نے خصوصی طور پر اردو میں ہدایات جاری کی ہیں تاکہ پاکستانی اور بھارتی تماشائیوں کو سہولت مل سکے۔

پولیس کے مطابق شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ رش اور سیکیورٹی چیکنگ کے باعث کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ ایک ٹکٹ پر صرف ایک ہی بار داخلہ ممکن ہوگا اور دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آتش گیر مواد، ہتھیار، آتش بازی، لیزر پوائنٹر، ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی بنی اشیا اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ اس کے علاوہ سیاسی بینرز یا غیر منظور شدہ بورڈز بھی اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اس تاریخی پاک بھارت ٹاکرے کو پرامن اور یادگار بنانا ہے تاکہ دنیا بھر کے شائقین بلا خوف و خطر کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ، پاک بھارت کتنی بار مد مقابل ہو ئے،کون کتنی بار جیتا،جا نئے

متعلقہ خبریں