دبئی ( اے بی این نیوز )ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت اب تک پانچ بار آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے چار میچ بھارت نے اپنے نام کیے جبکہ پاکستان صرف ایک بار کامیابی حاصل کر سکا ہے۔ موجودہ فائنل کو اس ریکارڈ کی روشنی میں مزید دلچسپ اور سنسنی خیز قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گرین شرٹس کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سینٹر پچ تیار کر لی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ کے دوران اسی پچ پر پہلے ہی دو میچ کھیل چکے ہیں، اس لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس کنڈیشن سے اچھی طرح واقف ہیں۔ دبئی اسٹیڈیم کے اسکوائر میں مجموعی طور پر نو پچز موجود ہیں لیکن فیصلہ کن معرکہ پرانی اور آزمودہ پچ پر ہی کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس پچ پر بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لیے امکانات برابر ہیں، اس لیے یہ فائنل کسی ایک ٹیم کے حق میں یکطرفہ نہیں ہوگا۔ پاک بھارت ٹاکرا نہ صرف ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے یادگار مقابلہ بننے جا رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔جا نئے کون کون شامل