اہم خبریں

پاک بھارت فائنل میں ہنگاموں‌کاخدشہ،ایڈوائزری جاری

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ وہیں دبئی پولیس نے بھی اسٹیڈیم میں ہنگاموں کے خدشے کے پیشِ نظر کمر کس لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائنل میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقینِ کرکٹ کے لئے ایک سخت سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں واضح ہدایات اور قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق تمام ٹکٹ ہولڈرز کو میچ کے آغاز سے کم از کم تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلے کی اجازت ہوگی۔

اگر کوئی شخص میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر جاتا ہے تو دوبارہ داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔شائقین کو اسٹیڈیم کے عملے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، اور گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ممنوعہ اشیاء کی مکمل فہرست دبئی پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں: فاسٹ بائولر حارث رئوف مکمل فٹ اور میچ کیلئے تیار ہیں، ٹیم مینجمنٹ

متعلقہ خبریں