اہم خبریں

پاکستان نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولرکیخلاف آئی سی سی میں درخواست دیدی

دبئی (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دیدی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کئے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارےکئے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی

متعلقہ خبریں