اہم خبریں

ایشیاء کپ 2025،پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

دبئی (اے بی این نیوز) پاکستان اوربھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔کرکٹ کا بڑا میلہ آج دبئی کےمیدان میں سجےگا،پاکستان اوربھارت شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہونگے

ایشیاءکپ کی اکتالیس سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے، ایک طرف پاکستان کی اِن فارم بولنگ تو دوسری جانب بھارت کی جاندار بیٹنگ کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیصلہ کن میچ کے لئےپلیئنگ الیون برقرار رہنےکا امکان ہے۔مینجمنٹ نے وننگ کامبی نیشن پر اعتماد کا اظہارکیا ہےٹیم میٹنگ میں ہیڈکوچ اورکپتان نےکھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر کھیلنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں اوپنرز کو شروع سے جارحانہ اندازاپنانے کی تجویز دیدی گئی۔

ہیڈ کوچ نے شاہین آفریدی سے گفتگو میں کہا کہ آپ پہلے اوورمیں وکٹ اڑائیں گے۔ آپ سے بہت امیدیں ہیں۔ جبکہ ماہرین کےمطابق فائنل میں اصل مقابلہ پاکستان کی بائولنگ اوربھارت کی بیٹنگ میں ہوگا،بھارت کو اپنےٹاپ آرڈر تو پاکستان کولیٹ آرڈر سے امیدیں ہیں۔

پاک بھارت فائنل میں ہاؤس فُل انٹری متوقع ہے،ٹکٹس کی قیمتیں پاکستانی کرنسی میں32 ہزارسے لےکر4لاکھ 80ہزارروپے کے برابر ہیں۔

پاکستان ٹیم مجموعی طورپرتیسرا ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کا دوسرا ایشیا کپ جیتنے کےلئےپرعزم ہے،گرینڈ فائنل پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے7 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزاتوار28ستمبر 2025 ڈالرکی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں