دبئی(اے بی این نیوز) پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑیوں کے انجری کے باعث میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ہندوستان کے باؤلنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور پھینکنے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔
اس کے بعد ہندوستانی گیند باز میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کا آج رات اور کل صبح جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں اننگز کے پورے نصف تک میدان سے باہر رہے تھے۔کل پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت فائنل ،کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ ہوگا یا نہیں؟