اہم خبریں

ایشیا کپ ،شعیب اختر ،ابھیشیک بچن آمنے سامنے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا ایک دلچسپ بیان بھارت میں وائرل ہوگیا ہے۔شعیب اختر نے میچ میں کامیابی کا ’’ماسٹر پلان‘‘ بتاتے ہوئے کہا ’اگر پاکستان ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر لے تو یہ میچ جیت جائے گا۔‘‘اصل میں وہ بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما کا ذکر کرنا چاہتے تھے لیکن غلطی سے معروف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا نام لے بیٹھے اس پر اداکار ابھیشیک بچن نے بھی مزاحیہ جواب دیا:”سر! پورے احترام کے ساتھ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان یہ بھی کر پائے گا، حالانکہ میں کرکٹ کھیلنے میں اچھا بھی نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں :یمن،27 پاکستانیوں کی جانوں کو خطرہ،رغمال بنا لیا گیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں