اہم خبریں

فخر زمان کا آؤٹ ہونا ایک بڑا تنازع بن گیا،وجہ جا نئے

دبئی ( اے بی این نیوز    )ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں فخر زمان کا آؤٹ ہونا ایک بڑا تنازع بن گیا ہے۔ تھرڈ امپائر کے فیصلے پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے، اور امپائر کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سطح پر ایسے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس لیے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔فخر زمان نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ میچ کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ گیند بلے سے نہیں لگی، اور وہ پرامید تھے کہ تھرڈ امپائر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دے گا۔

یہ فیصلہ نہ صرف میچ کے اہم لمحے میں آیا بلکہ پاکستان کی بیٹنگ لائن پر بھی دباؤ بڑھا دیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر کرکٹ میں ڈی آر ایس اور تھرڈ امپائر سسٹم پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ تھرڈ امپائر کے فیصلے کو نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ ماہرین اور سیاسی شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیئر صحافی سید طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے، اور تھرڈ امپائر مکمل طور پر جانبدار رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اسی نوعیت کے متنازع فیصلے دیکھنے کو ملے ہیں، جو ایک شرمناک طرز عمل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیند نے واضح طور پر زمین کو پہلے چھوا تھا، اور یہ فیصلہ ناقص امپائرنگ کی واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے فیصلے کھیل کے معیار اور شفافیت کو متاثر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 21رنزپر گر گئی

متعلقہ خبریں