دبئی (اے بی این نیوز)پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی۔پاکستان ٹیم کی میچ سےقبل فائنل میٹنگ اختتام پذیرہوگئی۔
دبئی مقامی ہوٹل میں میٹنگ میں مختلف پہلووں پر بات چیت کی گئی،آج ہونےوالےمیچ کےلیے ایک تبدیلی کیساتھ پلئینگ الیون فائنل کرلی گئی خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کوشامل کئےجانےکا امکان ہے،ٹیم مینجمنٹ اورکپتان فہیم اشرف کی شمولیت پرغورکررہی ہے،حسن نوازکی جگہ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت ہوگی۔
میٹنگ میں ٹاس کی اہمیت پربھی کوچنگ اسٹاف نےبات کی، ٹیم مینجمنٹ نےکپتان کوٹاس جیت کرباولنگ کرنےکا مشورہ دیا،جبکہ اوپنرزکو چھ اوورزمیں وکٹیں نہ گنوانے اور سنبھل کرکھیلنےکی ہدایت کی گئی۔
میٹنگ کےدوران ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےگفتگوکرتےہوئےکہا پلاننگ کےتحت گیم کھیلیں گےتومیچ جیتیں گے، ہربیٹر اپنی ذمہ داری لےکربیٹنگ کرے،آج کےمیچ میں کسی کا چہرہ نہیں اترا ہونا چاہئیےجان لگا دیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ باولرز پہلے باولنگ ملتے ہی اٹیک شروع کردیں وکٹیں لیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 23ستمبر کو چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری