اہم خبریں

ایشا ءکپ ،پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ میں سپر فور ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، جسکے بعد ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دینے لگی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

یہ خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ گروپ اے کے میچ میں عمان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 15ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کا سر زمین سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد وہ تکلیف میں مبتلا ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمان کے کھلاڑی حماد مرزا نے ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش کی جو اونچی گئی اور گیند اکشر کی طرف آئی۔

جس پر بھارتی سپنر نے کیچ لینے کی کوشش کی، تاہم کیچ نہ کرنے کی صورت میں وہ قابو نہ رکھ سکے اور زمین پر گر کر اپنا سر زور سے ٹکرا بیٹھے۔ بھارت کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے میچ کے بعد ابتدائی طور پر اطمینان دلایا کہ اکشر پٹیل ٹھیک نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ اکاؤنٹس کھولے

متعلقہ خبریں