اہم خبریں

ایشیا کپ ،بالر کو ایک اوور میں 5 چھکے، غم سے والد کو ہارٹ اٹیک،انتقال کر گئے،جا نئے کھلاڑی کا نام،کس نے چھکے مارے

کولمبو/دبئی ( اے بی این نیوز) ایشیا کپ کے دوران ایک دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکن بالر ڈوناتھ ویلالاگھے کے والد کولمبو میں میچ دیکھتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ دبئی میں ہونے والے میچ میں 22 سالہ ڈوناتھ کو افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے ایک اوور میں لگاتار پانچ چھکے مارے،

جس سے ان کا اوور 32 رنز کا ثابت ہوا۔ اس لمحے نے نہ صرف میدان میں تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ ویلالاگھے کے والد کے لیے شدید صدمہ ثابت ہوا۔اطلاعات کے مطابق ڈوناتھ کے والد اپنے بیٹے کی کارکردگی کو بڑے انہماک سے دیکھ رہے تھے، لیکن لگاتار چھکے پڑنے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے۔

اچانک سینے میں تکلیف کے باعث انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ یہ خبر جیسے ہی میدان میں ڈوناتھ کو دی گئی، تو سٹیڈیم کا ماحول سوگوار ہوگیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی افسردہ دکھائی دیے۔میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکن ٹیم نے 170 رنز کا ہدف آٹھ گیندیں قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے باوجود ڈوناتھ اور ان کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جس نے اس میچ کو ہمیشہ یادگار مگر افسوسناک یادوں سے جوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں :لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس

متعلقہ خبریں