دبئی (اے بی این نیوز)ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہونے پر احتجاجا خط لکھا، اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کےکپتان سلمان آغا سےکہاکہ ٹاس کےموقع ہینڈ شیک نہیں ہوگا،اینڈی پائی کرافٹ نےاس سےقبل پاکستان میڈیا مینجر سےکہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
میچ کے اختتام پرمینجرنوید اکرم چیمہ نےٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہارکیا ۔ اینڈریو رسل نےکہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں،اینڈریو رسل نے پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں،پاکستان ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی گیم کو بارباردھرایا ہے،میچ ریفری نے اپنی زمہ داریوں کو نہیں نبھایا،میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے،اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی،میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اورایم سی سی قوانین کے منافی ہے،پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا ،1351 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 4 ارب سے زائد مقرر