اہم خبریں

سہ فریقی سیریز: پاکستان اور افغانستان کا فائنل آج ہوگا

شارجہ(اے بی این نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کی ٹیم اپنے چاروں میچز میں سے 3 میں شکست کھاگئی تھی۔

افغانستان کو متحدہ عرب امارات کے خلاف دونوں میچوں میں کامیابی ملی جب کہ پاکستان کے خلاف ایک میچ میں شکست اور ایک میچ میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔دوسری جانب، پاکستان نے پہلے میچ میں تو افغانستان کو شکست دے دی تھی تاہم پچھلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی تھی۔

واضح رہے کہ آج سہ فریقی سیریز کے فائنل کے ساتھ ہی اس ایونٹ کا اختتام ہوجائے گا اور ایک روز بعد یعنی 9 ستمبر کو ایشیا کپ کا آغاز ہوجائے گا۔ایشیاکپ 2025 کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، سپر فور مرحلے کے میچز 20 سے 26 ستمبر کے دوران جبکہ فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم ، کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز

متعلقہ خبریں