اہم خبریں

کرکٹر حیدر علی سرخرو ہو گئے،کیس بند

مانچسٹر (اے بی این نیوز) مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹرحیدر علی کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر بند کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران کرکٹر پر عائد الزامات ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد حیدر علی پر سے تمام الزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔ مقدمہ بند ہونے کے بعد ان کا پاسپورٹ بھی واپس کیا جا رہا ہے، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ سکیں گے۔

یاد رہے کہ حیدر علی کو 23 جولائی کو مانچسٹر میں پیش آنے والے واقعے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہیں تفتیش مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ شکایت 4 اگست کو ایک لڑکی کی جانب سے درج کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :نیا مون سون اسپیل 24 گھنٹوں میں پاکستان داخل، سیلاب کا الرٹ جاری،پنجاب اور سندھ کے نشیبی علاقے خطرے میں

متعلقہ خبریں