اہم خبریں

میچ کے دوران لڑکی دل دے بیٹھی،گرائونڈ میں ہی شادی کی پیشکش

واشنگٹن (  اے بی این نیوز       )‎لڑکا میچ کے دوران لڑکی کو پرپوز کر رہا ہے۔واشنگٹن (این این آئی)یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بیلاروسی کھلاڑی سبلانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈس کے درمیان میچ کے دوران ایک لمحہ یادگار بن گیا۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سبلانکا اور لیلیٰ فرنینڈس کے درمیان میچ کے دوران ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو اسٹیڈیم میں شادی کی شادی کی پیشکش کی، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

میچ کے دوران اس خوبصورت لمحے کو کمنٹیٹرز سمیت سٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا اور انہوں نے یہ مناظر اپنے موبائل فونز میں قید کر لیے۔

میچ کے بعد بیلاروسی ٹینس کھلاڑی سبالانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران ایسا خوش کن واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔ وہ خوبصورت لمحات تھے، لیکن اس کی توجہ کھیل پر تھی۔

ٹینس کھلاڑی سبلانکا نے بھی جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی کیس،بیوی کے حوالے سے پیش رفت،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں