اہم خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن محمد شاہد اسلام کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ میں اہم تقرر و تبادلے کردئیے گئے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق ڈپٹی ڈی جی ایڈمن محمد شاہد اسلام کوعہدے سےہٹادیا گیا۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے عمرفاروق رانا نئے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن تعینات کردیا گیا،گریڈ 19 کے افسر عمرفاروق تین سال ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دیں گے،شاہد اسلام کو پہلےبھی وفاقی سیکرٹری نےتین ماہ کیلئے معطل کیا تھا،اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنےپرمحمد شاہد اسلام کی معطلی ہوئی تھی۔

محمد شاہد پی ایس بی کے ری ہیبلی ٹیشن ونگ تک محدود رہیں گے۔گریڈ 17 کے عبدالصمد کو اسلام آباد سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا،گریڈ 16 کےسمیع الرحمٰن کا کوچنگ سینٹر کراچی سے اسلام آباد تبادلہ ہوا،عامر محمود صدیقی کو اسلام آباد سے پشاوربھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کسی سیاسی جماعت نے آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے ،اعجاز الحق

متعلقہ خبریں