نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا کا کہنا تھا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چتیشور پجارا کا کہنا تھا کہ بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا اور ہر بار میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانا یہ سب میرے لیے ناقابل بیان تجربات تھے۔
37 سالہ چتیشور پجارا نے 2010 میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا، آخری بار انہوں نے جون 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔
انہوں نے103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 7195 رنز بنائے۔
پجارا کی سب سے نمایاں کارکردگی 19-2018 کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تھی، جس میں انہوں نے 3 سنچریاں بناکر بھارت کو پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مدد دی تھی۔
مزیدپڑھیں:غزہ، لبنان، اب یمن ،اسرائیلی جارحیت کی نئی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی