لاہور( اے بی این نیوز )پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزی فلم میں پاکستان سپر لیگ کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے کے چیلنجز پر بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سال پر جدید عالمی معیار کی دستاویزی فلم بنائی جائے گی۔ یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے سفر کے اتار چڑھاؤ پر مبنی ہوگی۔
اس میں پاکستان سپر لیگ کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ پاکستان سپر لیگ کو کورونا کے دنوں اور ان مقابلوں کے دوران درپیش چیلنجز کا خصوصی ذکر کیا جائے گا۔
دستاویزی فلم میں اس بات کا مکمل خلاصہ پیش کیا جائے گا کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں کیسے ٹاپ پر آیا۔
مزید پڑھیں:مری میں اسکائی واک پل، چیئر لفٹ اور کیبل کار منصوبے کی منظوری دیدی