اہم خبریں

بیٹر بابراعظم اور محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دیدیا گیا

دبئی (اے بی این نیوز)بابراعظم اور محمد رضوان کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا گیا۔تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سابق باؤلر تنویر احمد نے دونوں کو ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا ہے۔

سابق کھلاڑی تنویر احمد نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہئے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں تنویر احمد نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے۔ انہوں نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات کا اظہا ر کیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر 18اگست 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں