بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ایشیا کپ 2025 کی فکر ستانے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے سوچ بچار شروع کردی ہے اور ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اعلان سے قبل تمام کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ایشیا کپ کے لیے کئی کرکٹرز کو زیر غورنہ لانےکا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یشسوی جیسوال ، سئی سدھرسن اور کےایل راہول ایشیا کپ مس کرسکتے ہیں، ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے جب کہ شبمن گل کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔
شبمن گل کی فارم کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاپ آرڈر میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی دستیابی نے سلیکشن کو مشکل بنا دیا ہے۔
بھارتی سلیکٹرز ایشیا کپ کے لیے مضبوط ترین اسکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا اور بھارت ، پاکستان ، عمان اور یو اے ای گروپ اے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان