اہم خبریں

مانچسٹر ،کرکٹر حیدر علی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

مانچسٹر (اے بی این نیوز)قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔

پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ انکے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، بورڈ کا کہنا ہے کہ حیدر کو قانونی مدد فراہم کی جائیگی۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہو گا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ 8اگست 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں